ابنا: پريس ٹي وي کے مطابق جمعہ کو علي الصباح مرکزي انقرہ کے علاقے ديکمن ميں بڑي تعداد ميں لوگ سڑکوں پر آئے اور انہوں نے وزير اعظم رجب طيب اردوغان کي حکومت کے خلاف نعرے لگائے- مظاہرين نے رکاوٹيں کھڑي کرکے متعدد سڑکوں اور شاہراہوں کو بند کرديا - پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنےکے لئے آنسوگيس اورپاني کي توپوں کا استعمال کيا- واضح رہے کہ ترکي ميں اکتيس مئي سے استنبول کے گيزي پارک ميں ايک تجارتي مرکز کي تعمير کے منصوبے کے خلاف دھرنے پر بيٹھے لوگوں پر پوليس کے حملے کے بعد مظاہروں کا سلسلہ پورے ترکي ميں پھيل گيا ہے- ترکي کے عوام وزير اعظم رجب طيب اردوغان کي خارجہ اور داخلہ پاليسي کے بعض معاملات سے مطمئن نہيں ہيں اور شام کے اندروني معاملات ميں مداخلت اور مسلح دہشتگردوں کي حمايت کي مخالفت کر رہے ہيں-...../169
28 جون 2013 - 19:30
News ID: 434958
ترکي کے دارالحکومت انقرہ ميں پوليس نے حکومت مخالف سيکڑوں مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے آنسوں گيس کے گولے فائرکئے اور واٹر کينن استعمال کيا -